منگلورو 9؍اپریل (ایس او نیوز)نوجوان طالب علموں میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے رجحان میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تازہ واردات منگلورو میں پیش آئی ہے جہاں ہاسٹل کے کمرے میں انجینئرنگ طالب علم نے پھانسی لگاکر خود کشی کی ہے۔
ہلاک ہونے والے نوجوان طالب علم کا نام لارینس ڈی سوزا (19سال) ہے جو کہ کراولی انجینئرنگ کالج نیر مارگا کا طالب علم تھا اور شیموگہ ضلع کے تیرتھ ہلّی کا رہنے والا تھا۔ خود کشی جیسے سنگین اقدام کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لارینس نے اپنے کمرے میں اس وقت پھندا لگالیا جب اس کے دیگر دو ساتھی اپنی کلاس اٹینڈ کررہے تھے۔منگلورو دیہی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔